سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے سوات اور گرد و نواح زلزلہ پیما مرکز
پڑھیں:
برطانوی کوہ پیما نے 19ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
برطانوی کوہ پیما نے 19ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی ہے۔
جنوب مغربی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ ماؤنٹین گائیڈ کینٹن کول نے اتوار کے روز کئی دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سرکی،جس کی اونچائی 8 ہزار 849 میٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 4 کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے
کینٹن کول نے پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ 2004 میں سر کی تھی، اور اس کے بعد سے وہ تقریباً ہر سال اس چوٹی کو سر کررہے ہیں۔
وہ 2014 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے سے قاصر رہے تھے، کیونکہ 2014 میں برفانی تودا گرنے سے 16 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سیزن منسوخ کر دیا گیا تھا، اس کے بعد 2015 میں جب زلزلہ آیا تو برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
2020 میں بھی کوہ پیمائی کا سیزن کووڈ۔19 وبائی مرض کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ پر ربع صدی سے کوہ پیماؤں کی رہنمائی کرنے والے ’گرین بوٹس‘ کی حقیقت کیا ہے؟
کینٹن کول پہلے شخص بن گئے ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ، لوٹسے اور نوپٹسے کو ایک ہی دھکے میں بغیر بیس کیمپ پر واپس آئے سر کیا ہے۔
وہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے 2 پر ایک کلائنٹ کی رہنمائی کرنے والے پہلے برطانوی گائیڈ بھی ہیں۔
صرف نیپالی گائیڈ کامی ریتا شرپا نے کینٹن کول سے زیادہ مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکیا ہے، نیپالی گائیڈ کامی ریتا شرپا نے 30 مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سرکی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ کوہ پیما کینٹن کول ماؤنٹ ایورسٹ نیپال