سوات اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ گہرائی 205 کلومیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیے: زلزلہ کیوں آتاہے؟
زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
حال ہی میں امریکا کی پرڈیو یونیورسٹی کے انجینئرنگ طلباء نے ایک روبوٹ تیار کیا ہے جس نے صرف 0.103 سیکنڈ میں روبک کیوب حل کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ رفتار انسانی آنکھ کی جھپک سے بھی تیز ہے جو عام طور پر 200 سے 300 ملی سیکنڈ میں ہوتی ہے۔
اس روبوٹ کا نام "Purdubik's Cube" ہے، جو پرڈیو یونیورسٹی کے الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے طلباء جونپی اوتا، ایڈن ہرڈ، میتھیو پیٹرو اور الیکس برٹا نے تیار کیا ہے۔
اس روبوٹ نے مئی 2024 میں جاپانی کمپنی Mitsubishi Electric کے قائم کردہ 0.305 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو تقریباً تین گنا تیزی سے توڑا ہے۔
روبوٹ میں استعمال ہونے والے موٹرز اور سینسرز نے اسے بے مثال رفتار سے کیوب حل کرنے کے قابل بنایا۔ یہ روبوٹ کیوب کے تمام پہلوؤں کو فوری طور پر اسکین کر کے حل نکالتا ہے۔
یہ کامیابی پرڈیو یونیورسٹی کے طلبا کی مشترکہ محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا نتیجہ ہے۔