Jang News:
2025-07-03@19:47:03 GMT
سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی۔
زلزلے کی گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی سوات کے مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلہ ،شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروںسے باہرنکل آئے۔
زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔