سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس سے قبل 26 اپریل کو بھی سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے سوات اور
پڑھیں:
بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں
بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔
افواج پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی، طبی امداد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔