Nawaiwaqt:
2025-10-04@20:33:07 GMT

سوات : 4.7 شدت کا زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

سوات : 4.7 شدت کا زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی. زلزلے کی گہرائی 205 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے .

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سموگ کا خاتمہ، گھروں میں فری پلانٹس کی ڈلیوری جاری

سٹی 42 : پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی ایک کال پرشہریوں کےگھروں میں فری پلانٹس کی ڈلیوری جاری ہے، شہریوں میں کیمپس لگا کر مفت پودے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ 

سموگ کے خاتمے کیلئے روزانہ صبح وشام درختوں پر پانی کا سپرے و ٹری واشنگ جاری ہے۔ شاہراؤں، پارکس اور گرین بیلٹس میں صبح و شام درختوں کی دھلائی و پانی کا سپرے جاری ہے۔ 

مون سون شجرکاری مہم میں پی ایچ اے نے 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے۔ رنگ روڈ کے اطراف، راوی کنارے، گرین بیلٹس اور پارکس میں شجرکاری کی گئی۔ 

پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے

ڈی جی منصوراحمد کا کہنا ہے کہ سموگ کےخاتمےکیلئےپی ایچ اےکیجانب سےاقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارشہریوں کےگھروں میں فری پلانٹس ڈلیوری کاآغازکیاگیا۔ لاہور میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے جھٹکے
  •  پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
  • یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
  • ایران کے وسطی حصے میں 5.3 شدت کا زلزلہ
  • ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
  • استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے
  • سموگ کا خاتمہ، گھروں میں فری پلانٹس کی ڈلیوری جاری
  • فلپائن: 6.9 شدت کا زلزلہ‘عمارتیں زمین بوس‘ 69 افراد ہلاک