کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کا امکانبلوچستان کے جنوبی سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
— فائل فوٹومون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔