ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کے وقت شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور کرم میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ خیبر، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور ڈیرہ اسمعٰیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، نور پور تھل اور بھکر میں بارش کا امکان ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موسم گرم اور خشک اضلاع میں موسم کا امکان ہے علاقوں میں کے بیشتر رہے گا
پڑھیں:
اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر نہ کریں۔
روہت شرما کو بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹادیا گیا
مزید :