امریکا کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کیلیے خدمات کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور:
امریکا کی صف اول کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی یونیورسٹی پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور کے ساتھ شراکت داری سے عالمی معیار کے ڈگری پروگرامز، دہری ڈگری کے مواقع، بین الاقوامی تبادلے اور صنعت سے ہم آہنگ سرٹیفیکیشنز فراہم کرے گی۔
پاکستانی طالب علموں کو ملک کے اندر ہی امریکی یونیورسٹی کی معیاری تعلیم ، تربیت اور ڈگری کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ 16 اپریل 2025ء کو ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپے کیمپس میں، دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
یہ چھ براعظموں پر پھیلی 30 سے زائد یونیورسٹیز کا نیٹ ورک ہے جس سے پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے، عالمی معیار کی تعلیم، بین الاقوامی تبادلے اور جدت پر مبنی کیریئرز کے دروازے کھل جائیں گے۔
لندن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل وکیل شاہ زیب اعوان اور ہارورڈ سے ایم بی اے کرنے والے جہانزیب برانا، این آئی ٹی لاہور میں پہلا کیمپس قائم کریں گے جس میں اسکول آف بزنس اسٹڈیز اور اسکول آف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے شعبے شامل ہوں گے۔
جہانزیب برانا کے مطابق ڈی ایچ اے فیز سات کے قریب واقع یہ کیمپس عالمی معیار کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا پلیٹ فارم بنے گا۔
ممتاز ماہر تعلیم اور پاکستانی و بین الاقوامی تعلیمی حلقوں میں انتہائی معتبر نام ڈاکٹر فیصل باری، وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر باری نے کہاکہ یہ درس گاہ بدلتی ہوئی عالمی معیشت میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری علم اور مہارتیں فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-26
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطر کے امیر عظیم رہنما ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ دوسری جانب روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں اور یورپ کو بھی امریکا کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے‘ یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے اور امریکا نہیں چاہتاکہ یورپ روس سے تیل خریدے‘ بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھاری ٹیرف عاید کیا جا چکا ہے۔