راولپنڈی:

لاہور قلندرز کے سکندر رضا ایک میچ کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق سکندر رضا زمبابوے کے طرف سے انگلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔

زمبابوے کی ٹیم 2003 کے بعد انگلش سر زمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

اتوار کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں سکندر رضا نے 4 رنز بنائے تھے اور وکٹ حاصل کی تھی۔

انگلینڈ اور زمبابوے کے درمیان چار روزہ ٹیسٹ میچ 22 سے 25 مئی ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ ، وسطی میں انہدامی کاروائیوں میں اچانک تیزی

بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں عمارتیں انہدام سے محفوظ
ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر C 9/4 اور D 3/8 پر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے ۔اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر C9/4 اور D3/8 پر جاری
تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے میں انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے۔ جرأت سروے ٹیم کی جانب سے انہدام سے محفوظ رہنے والی عمارتوں پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاؤس سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابط ممکن نہ ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • مہدی حسن میراز پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے لاہور قلندرز میں شامل
  • لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی چھوڑ کر چلا گیا
  • راولپنڈی: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر PSL سے باہر کردیا
  • پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا،کونسی 2 ٹیمیں باہر ہوئیں؟
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی زلمی کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ جاری
  • راولپنڈی میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، قلندرز اور زلمی کا میچ تاخیر کا شکار
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے
  • سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اچانک طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل ، دعاوں کی اپیل
  • سندھ بلڈنگ ، وسطی میں انہدامی کاروائیوں میں اچانک تیزی