سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے۔ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ملالہ نے کہاکہ لبنان میں ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے حال ہی میں لبنان میں تعلیم اور بحالی کی کوششوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کے کیس میں سزا یافتہ چاروں افراد بری

اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعے میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے چار مجرموں کو بری کر دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔

بری ہونے والوں میں سہیل خان، شاہزیب، اکرم اور میرا خان شامل ہیں۔ سہیل خان اور شاہزیب کی پیروی معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کی۔ سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں سہیل خان اور شاہزیب کا نام کہیں درج نہیں، نہ ہی شناخت پریڈ کے دوران کسی گواہ نے ان کی نشاندہی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کو شناخت کرنے والے گواہوں کے باوجود کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ سہیل خان کے خلاف کوئی واضح ثبوت موجود نہیں۔

اکرم اور میرا خان کے حوالے سے بھی وکیل نے مؤقف اپنایا کہ صرف ایک گواہ نے شناخت کی، جبکہ جن گواہوں نے شناخت کی ان کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں۔ عدالت نے اس نکتے پر بھی سوال اٹھایا کہ اگر ملزمان سے لاٹھیاں برآمد ہوئیں تو کسی کو زخمی کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن نہ ملزمان کی موقع پر موجودگی ثابت کر سکی اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے مزید وقت مانگا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ تمام دلائل سننے کے بعد اب مزید وقت دینا مناسب نہیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صرف شناخت پریڈ کی بنیاد پر سزا دینا نظام عدل کے ساتھ زیادتی ہو گی۔

آخر میں عدالت نے تمام شواہد اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد سہیل خان، شاہزیب، اکرم اور میرا خان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • زمین پر ملنے والی مریخ کی چٹان کی فروخت لاکھوں ڈالر میں متوقع
  • ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور جدید سہولیات فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی
  • حزب اللہ کے خلاف بحران سازی کی ایک اور کوشش
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کے کیس میں سزا یافتہ چاروں افراد بری
  • آئی فون 17 کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، بچی سمیت دو افراد زخمی
  • یو ایس ایڈ فنڈنگ میں کٹوتی کے باعث ڈیڑھ کروڑ اموات کا خدشہ