ملک بھر میں شدید گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہوچکا جس وجہ سے موسم پھر  بے لگام ہوگیا۔گرمی کی اس نئی لہر کی وجہ سے  محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔ آج سے 24 مئی تک درجہ حرارت معمول سے چار سے چھہ ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہے گا۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وسیع علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں بھی دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے دوران میدانی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور جھکڑ بھی چلنے کی توقع ہے، جو شہری زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔  دوسری جانب خیبر پختونخوا میں 20 سے 24 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ درجہ حرارت معمول سے پانچ تا سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، جبکہ شدید گرمی کے باعث گرد و غبار، تیز ہواؤں، ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر دباؤ کا بھی خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہیٹ اسٹروک سینٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ اسپتالوں اور ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ پانی کا استعمال بڑھائیں، دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ بزرگ اور بچے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے دوران براہ راست سورج کی روشنی سے دور رہیں۔ پشاور میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو گرمی کی شدت سے متعلق بروقت خبردار کیا جا سکے۔ ادھر لاہور میں موسم شدید گرم ہو چکا ہے۔ ہواؤں کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا، گرمی کی شدت نے اسکول جانے والے بچوں کو بے حال کر دیا ہے۔ بیشتر اسکولوں میں لوڈشیڈنگ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ والدین اور اساتذہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں کے لیے فوری ریلیف اقدامات کیے جائیں تاکہ بچوں کی صحت متاثر نہ ہو۔ ہیٹ ویو کی اس خطرناک لہر کے پیش نظر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی زیادہ پئیں اور دھوپ میں جانے سے قبل مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گرمی کی شدت الرٹ جاری کر دیا

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم