Express News:
2025-10-28@19:10:31 GMT

مسلسل قرضوں سے ملکی معیشت کمزور ہوجاتی ہے، وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

ریاض:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلسل قرضوں سے ملکی معیشت کمزور پڑتی ہے، انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے برابری کا تعاون درکار ہے۔

یہ بات انہوں نے ریاض میں منعقدہ فیوچر انیشیٹو انویسٹمنٹ کانفرنس کے اعلیٰ سطح کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ مباحثے کا موضوع ’’کیا انسانیت درست سمت گامزن ہے‘‘ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اپنی غلطیوں سے سب سیکھ کر آگے بڑھ رہے، سعودی ولی عہد کے ترقی کے ویژن کا خیر مقدم کرتے ہیں اسی طرح پاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہے، ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے جس سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متاثر 10 ممالک میں پاکستان شامل ہے، ہمیں بادل پھٹنے، سیلاب اور قدرتی آفات کا سامنا ہے، قدرتی آفات سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، بحالی کے عمل کے لیے ہمیں زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل قرضوں سے ملکی معیشت کمزور پڑتی ہے، انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے برابری کا تعاون درکار ہے، ایک دوسرے سے تعاون کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے، اے آئی سے فائدے کے لیے وسائل بروئے کار لارہے ہیں، زرعی شعبے میں جدت کیلیے اے آئی سے استفادہ کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کے بدولت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق توانائی کا شعبے میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر 2025 میں توانائی کے شعبے میں 87 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مالیاتی کاروبار اور شعبہ خوراک میں بالترتیب 66.58 اور 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول وہئی۔ ستمبر 2025 کے دوران پاکستان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں توانائی کا شعبہ 3.244 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔ توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی اور اقتصادی استحکام ممکن ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات اور پالیسی اصلاحات سے پاکستان کی معیشت مستحکم اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف: مسلسل قرضے معیشت کو کمزور کرتے ہیں، برابری اور تعاون ضروری
  • بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی یٹو سیشن میں شہباز شریف کا خطاب
  • مسلسل قرض لینے سے معیشت ٹوٹ جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی
  • معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی
  • سعودی معاونت سے ملکی معیشت کو سہارا مل گیا، آئل اور ڈپازٹ پیکیجز برقرار
  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف