چینی صدر کا صوبہ حہ نان کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان میں اپنے حالیہ معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ نئے دور اور نئے سفر میں حہ نان کا مرکزی خطے کے طور پر فروغ ، دریائے زرد کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی، جامع طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے، جدید صنعتی نظام اور ایک مضبوط زرعی صوبے کی تعمیر ، اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے ، تاکہ چین کے اس وسطی صوبے میں چینی طرز کی جدیدکاری کے فروغ میں ایک نیا باب رقم کیا جائے ۔ شی جن پھنگ نے19 سے 20 مئی تک صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ اور چینگ چو کا دورہ کیا۔20 تاریخ کی صبح شی جن پھنگ نے حہ نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔ انہوں نے تمام پہلوؤں میں صوبے کی حاصل کردہ کامیابیوں کی توثیق کی اور اگلے مرحلے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی چینی طرز کی جدیدکاری کے لئے ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ ایک بڑے معاشی صوبے کی حیثیت سے، حہ نان کو حقیقی معیشت کی بنیاد کو مزید مستحکم کرنا چاہئے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو رہنما کے طور پر لینا چاہئے، مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دینا چاہئے، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے جدید صنعتی نظام کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہئے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: معیار کی ترقی شی جن پھنگ نے کو فروغ
پڑھیں:
پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑے ہوں گے، چین کا اعلان
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار
چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہوگا، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع، دیرپا جنگ بندی کے حصول اور بنیادی حل تلاش کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ چین اور پاکستان کو صنعت، زراعت، توانائی اور معدنی ذخائر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا چاہیے، جبکہ دہشتگردی کے خلاف تعاون میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ کے ساتھ ملاقات کی۔
اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائےگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی وزیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کی خود مختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں چین پاکستان تجارتی کانفرنس، نئی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا آغاز
اس موقع پر چین کے وزیر یو جیان چاؤ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دے گا، چین پاکستان کا آئرن برادر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک چین دوستی پاکستان چین خود مختاری ساتھ دینے کا اعلان علاقائی سالمیت وی نیوز