پنجاب برطانیہ کیساتھ تعاون کے فروغ کیلئے مواقع تلاش کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ تعاون کے فروغ کے مواقع تلاش کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کےلیے آئی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے برطانوی ہائی کمیشن کی سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مریم نواز نے پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز برطانوی ہائی مریم نواز نے ہائی کمشنر
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔