وزیراعلیٰ مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر کے اعزاز میں ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہاتے ہوئے ، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سبکدوش ہونیوالی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو بھی سراہا۔ وزیر اعلی کی تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ سیاسی مشیر زوئی ویئر کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے۔ سیاسی مشیر زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ 17 لاکھ پر مشتمل برٹش-پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیاسی مشیر زوئی ویئر مریم نواز
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی; کن شہروں میں سورج کا پارہ ہائی رہے گا؟
ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے 2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے۔ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور دیگر میدانی علاقے اس وقت شدید موسمی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔لاہور میں پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق،،،19 مئی تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔طبی ماہرین نے عوام کو سخت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ۔ دھوپ میں نکلنے سے گریز، سر کو ڈھانپنے،،،مشروبات کے استعمال میں اضافہ اور دن کے گرم ترین اوقات میں غیر ضروری سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔