فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانا جُرم بن گیا، سابق فٹبالر نوکری سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
برطانوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور معروف نشریاتی ادارے پر شو کے میزبان گیری لینیکر کو یہودیوں کے مخالف بیان دینا مہنگا پڑگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر سابق فٹبال ٹیم کے کپتان اور شو کے ہوسٹ گیری لینیکر کو نوکری سے نکال دیا۔
گیری لینیکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلسطینیوں کے حق میں بیان دیا تھا جس پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ’’رضوان نے کچھ غلط نہیں کیا‘‘ پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کردیا
64 سالہ گیری لینیکر انگلینڈ کے سابق فٹبال کپتان اور دورِ حاضر کے ٹاپ فٹبال پریزنٹرز میں سے ایک ہیں۔
مزید پڑھیں: رضوان کا فلسطین سے متعلق ٹوئٹ آئی سی سی نے بیان جاری کردیا
گزشتہ دنوں سابق اسٹار فٹبالر اور پریزینٹر گیری لینیکر نے سوشل میڈیا پر فلسطین حمایتی گروپ کی ایک ایسی پوسٹ شیئر کی، جس پر "چوہے" کی تصویر بھی بنی ہوئی تھی جو تاریخی طور پر یہود مخالف عکس تصور کیا جاتا ہے۔
گو کہ گیری لینیکر نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگ لی تاہم مختلف تنظیموں کی جانب سے انہیں اور ان کے ادارے کو شدید تنقید کا سامنا رہا تھا جس کے بعد ادارے کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اینکر نے اس سیزن کے اختتام پر ادارے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر بھی فلسطین میں شہادتوں پر بول اُٹھے
گیری لینیکر ماضی میں بھی برطانوی حکومت کی پالیسی پر تنقید کے بعد کچھ دیر کیلئے آف ایئر بھی ہوئے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیری لینیکر
پڑھیں:
کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
کراچی:رواں سال 2025 میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 10,628 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں مردوں کی تعداد 567، خواتین کی 72 اور بچوں کی 92 ہے۔
سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئے ہیں جن میں ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔
308 دنوں میں 217 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 40، ٹریلر کی ٹکر سے 81 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 49 افراد کی موت ہوئی۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ان حادثات میں زخمی ہونے والوں میں مردوں کی تعداد 8,308، خواتین کی 1,661 اور بچوں کی 505 ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔