لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین کرتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دئیے،ان کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے،سیاسی مشیر زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔

پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ پر مشتمل برٹش،پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیاسی مشیر زوئی ویئر مریم نواز شریف نے برطانیہ کے

پڑھیں:

نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں غریب اور کمزور طبقے کی زمینوں پر قبضے کا مستقل خاتمہ کر دیا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کے لیے راستہ روک دیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے جبکہ اب اس آرڈیننس کے تحت ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے نظام کو حقیقت میں "ریاست ہو گی ماں" کے تصور پر استوار کر رہی ہیں، جہاں عوام کے حقوق کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے، وہ اب دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ نئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہیں اور صوبے کے تمام منصوبوں میں وسائل کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال
  • خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور‘ برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات