پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔

شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اب سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے۔ تعطیلات کے دوران طلباء کو اپنی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

قبل ازیں، وزیر تعلیم پنجاب نے کہا تھا کہ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ تین سے چار روز میں کر لیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی تاریخ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، تاہم فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ یکم جون ہی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم موجودہ تعلیمی سال کے دوران اسکولوں کی بندش کے باعث ہونے والے لرننگ لاسز کے ازالے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اور ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ان نقصانات میں مزید اضافہ نہ ہو۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ اس وقت صوبے بھر کے اسکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں اور فی الحال کوئی فوری بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے طلباء اور والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ بچے محفوظ رہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیر تعلیم کی چھٹیوں گرمیوں کی تھا کہ

پڑھیں:

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) پنجاب یونیورسٹی مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سفارشات کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا 1758 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 20.16  ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔ بجٹ میں طلباء و طالبات کا مالی بوجھ کم کرنے کے لئے سکالرشپس اور سبسڈی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر گزشتہ سال کے مقابلے میں سکالرشپ کی رقم 380 ملین روپے سے بڑھا کر406 ملین روپے کر دی گئی۔ علاوہ ازیں ہونہار سکالرشپ پروگرام، ایچ ای سی اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے بھی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات وظائف دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد علی کے اقدامات کے باعث پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے بجٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے امسال بجٹ خسارہ گزشتہ سال 2 ارب کے مقابلے میں 1.2 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینڈیکیٹ ممبران نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی کفایت شعاری کی پالیسی کو سراہا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے اور ملکی معاشی و معاشرتی ترقی پر مثبت انداز میں اثرانداز ہونے والی تحقیق اور تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کے لئے ریسرچ گرانٹ 229 ملین سے بڑھا کر 297 ملین روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ آئندہ 3  سالوں میں یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ ختم کر دیں گے اور قرض لینے کی بجائے ذرائع آمدن بڑھانے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے انڈومنٹ فنڈ کو بڑھائیں گے۔امسال پہلی مرتبہ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو 78 کروڑ روپے ملیں گے۔  خصوصی طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور مفت رہائش جبکہ سپورٹس کی بنیاد پر داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور حافظ قرآن کی ٹیوشن فیس معاف ہو گی۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کوکروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی جبکہ ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس میں بجلی کے بلوں کی مد میں دی جانے والی سبسڈی اس کے علاوہ ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف، وزیر تعلیم کا نوٹس
  • پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب، 19 ارب روپے کے دانش سکول منصوبے منظور
  • وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
  • ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور جدید سہولیات فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی
  • وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی
  • علمی‘ ادبی ‘ثقافتی اداروںسے متعلق وزیراعظم کا اعلان اچھی خبر:  عرفان صدیقی
  • کامسٹیک کے تحت معیارِ تعلیم و جامعات کی درجہ بندی پر عالمی ورکشاپ شروع
  • علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے: سینیٹر عرفان صدیقی
  • علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کیلئے وزیراعظم کا اعلان قوم کیلئے خوشخبری ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • شہباز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو