مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔
نور مقدم قتل کیس؛پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے،وکیل سلمان صفدر
وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیئے، زوئی ویئر کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے، وہ پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔
مختلف محکموں میں کرپشن، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اعتراف کرلیا
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے پُرعزم ہے، 17 لاکھ پر مشتمل برٹش پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز زوئی ویئر
پڑھیں:
مریم نواز کامری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ، مریضوں سے ملاقات
مری: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملکہ کوہسار سے واپسی کے دوران مغل آباد کے قریب ایکسپریس وے پر قائم فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے موقع پر تعینات ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ان سے فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ اور سہولتوں کی دستیابی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے ہمراہ موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی اور ان کے تاثرات سنے۔
ایک مریض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دشوار گزار راستوں سے گزرے بغیر علاج کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ یہ ایک شاندار اقدام ہے، خاص طور پر ضعیف خواتین اور بزرگ مریضوں کے لیے۔
وزیراعلیٰ نے مریضوں کو دی جانے والی مفت ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ کی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے فیلڈ ہسپتال اب خود چل کر ان کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل سے اب تک سوا کروڑ سے زائد مریض استفادہ کر چکے ہیں۔