آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
نیو دہلی:
بالی ووڈ کی کانٹا لگا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ شیفالی کی موت سے جہاں فلمی دنیا اور ان کے مداح غم زدہ ہیں وہی زندگی کے غیریقینی کی باتیں کی جا رہی ہیں اور ان کی موت سے ان کے مداحوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے اور اب میڈیا ان کی دولت کے اعداد وشمار سامنے لے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 جون کو اپنے گھر میں اچانک انتقال کرجانے والی اداکارہ کو شہرت 2000 کی دہائی میں سپر ہٹ گانا کانٹا لگا سے ملی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے شادی کروگی اور دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے چند مشہور فلموں کے بعد اداکاری کی دنیا سے خود کو بڑی حد تک دور کیا تھا اور مخصوص پروجیکٹس پر کام کرتی ہیں اور فلموں میں محدود کام کے باوجود شیفالی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کی اس وقت دولت کا حجم 10 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی جو بھارت کی کرنسی کے مطابق 8.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی شیفالی مختلف شوز میں شرکت کرتی تھیں اور اس شرکت سے وہ 10 لاکھ سے 25 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی تھیں اور یہ رقم صرف 35 سے 45 منٹ کی اداکاری یا اسکرین میں آنے کی مد میں حاصل کرتی تھیں۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کو یوں تو شہر کانٹا لگا سے ملی تھی لیکن انہیں اس مشہور گانے کے عوض صرف 7 ہزار روپے ملے تھے لیکن اس گانے کے بعد جیسے ہی ہٹ ہوگئیں تو ان کی فیس لاکھوں روپے ہوگئی تھی۔
شیفالی نے شہرت کے بعد جہاں کامیاب فلموں میں کردار ادا کیے وہی انہوں نے رئیلٹی شوز نچ بلیے اور بگ باس 13 میں بھی شرکت کی اور مشہور سیریز بے بی کوما نا میں بھی اداکاری کی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کانٹا لگا گرل کی موت، اسما عباس نے اینٹی ایجنگ انجیکشن کے نقصانات بتا دیے
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔
اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔
اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/DLh8KRmtc-d/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==
اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق اینٹی ایجنگ انجیکشنز دل کمزور کرتے ہیں۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ شیفالی کی ماں پر اور اس کے شوہر پر جو گزر رہی ہے انہیں یہ دیکھ کر بےحد افسوس ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی کے مقبول گانے کانٹا لگا سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ڈانسر شیفالی شاہ 2 دن قبل اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی اچانک موت نے ایجنگ پروسیجر کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔