کراچی: قائد آباد کا رہائشی تاجر صادق آباد جاتے ہوئے اغواء
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی تاجر کو صادق آباد جاتے ہوئے اغواء کر لیا گیا۔
قائد آباد کے رہائشی تاجر کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے کہا گزشتہ سال 15 نومبر کو اغوا ہونے والا بچہ مصور خان کاکڑ کو مار دیا گیا ہے۔
اغواء کاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد کی ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔
اس حوالے سے تاجر کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسکریپ خریدنے صادق آباد گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں، عزم اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہر حریف ٹیم کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز میں 0-3 سے فاتحانہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا، سیریز میں کلین سوئپ کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، امید ہے ٹیم اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ آگے بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔