بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ (سب نیوز )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ری شیڈول کرتے ہوئے رواں برس ٹیم بنگلا دیش نہ بھیجنیکا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کا وائٹ بال سیریز کا دورہ ری شیڈول کر دیا ہے، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق بی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ ری شیڈول کیا ہے، اگست میں شیڈول سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائیگی، یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کا کہنا ہیکہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق دورے کے نئے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائیگا۔خیال رہیکہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا، اگست میں بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹ
پڑھیں:
بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
کراچی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔
کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے میں آدھا انعام دینا واضح ناانصافی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی بورڈ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ کی تاریخی فتح کی اہمیت گھٹا دی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بی سی سی آئی خواتین کرکٹ کو اب بھی ثانوی حیثیت دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اسے ’’ڈبل اسٹینڈرڈ‘‘ اور ’’خواتین کے ساتھ کھلی ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔