غربت کا خاتمہ دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
چین نے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔ چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور چینی خصوصیات کےحامل تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو کر انسانی تاریخ میں اس حوالے سے ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ غربت میں کمی کا مسئلہ، آخرکار ترقی سے وابستہ ہے ۔ اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، شنگھائی تعاون تنظیم نے غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقیاتی تعاون کے شعبے میں نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ نے پائیدار ترقی
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ کے دوران تعاون پر اظہارِ تشکر، وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے
پاک بھارت جنگ کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے گئے تعاون پر اظہارِ تشکر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔ وزیراعظم کے ان دوروں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر، اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے جبکہ ان کے ترکیہ، آذربائیجان اور ایران جانے کا بھی امکان ہے۔ ان دوروں کے دوران وزیراعظم نہ صرف پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے بلکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم رواں ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے ان اہم دوروں کا آغاز کریں گے تاکہ دوست ممالک کو براہِ راست پاکستان کی تشکر آمیز پالیسی سے آگاہ کیا جا سکے۔
Post Views: 5