26 ارکان اسمبلی کی معطلی ؛ اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار ختم
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : 26 اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی سے اپوزیشن ایک نئی مشکل میں پھنس گئی ہے، اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینےکا اختیار بھی ختم ہوگیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق 26 ارکان کی معطلی کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 79 رہ گئی ہے، اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر کم از کم 93 ارکان کے دستخط ضروری ہیں ۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
ارکان پنجاب اسمبلی کی معطلی کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن ریکوزیشن نہیں دے سکےگی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 105 ہے جو کہ 26 اراکین کی معطلی کے بعد 79 رہ گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اجلاس بلانے کی معطلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا۔
روکے جانے پر اقبال آفریدی ناراض ہوگئے۔ کہا یہ توہین آمیز رویہ ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں ۔ سب ارکان کو بات کرنے کا موقع دیں ۔ باقی ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا،کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
بھارت میں اسرائیلی سفیر کی پریانکا گاندھی کے بیان پر تنقید ، مودی سرکار خاموش ،بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر اشوک سوین نے سوال اٹھا دیا
مزید :