پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، اہم گرفتاریاں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اندر ہی محصور ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر امور کشمیر کی مسئلہ کشمیر پر قرارداد سن لیں۔
پی ٹی آئی رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ آپ نے ہمارے اراکین کو 10، 10 سال سزا دے دی، اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ کہاں کا ایوان رہ گیا، 10 اراکین اس ایوان سے اٹھائے گئے آپ نے ایکشن نہیں لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بتائیں میں نے پروڈکشن آرڈر جاری کیا یا نہیں۔
اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزائی، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے جہاں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے احتجاج کیا جانا تھا جب کہ باقی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس ہی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ ارکان نے اڈیالہ جیل نہ جانے کا مشورہ بھی دیا۔
اسی صورت حال کے دوران ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا مین گیٹ چین اور تالا لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ پولیس کی قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کے 30 سے زائد اراکین موجود ہیں، جہاں باہر نکلنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دریں اثنا پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر ، علی محمد خان ، شہریار آفریدی، ثنا اللہ مستی خیل سپیکر آفس پہنچ گئے ، جہاں وہ پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ کھلوانے کا مطالبہ کریں گے۔
پی ٹی آئی وفد اسپیکر کے چیمبر پہنچ گیا، گیٹ کھوالنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی ایم این ایز کا وفد اسپیکر سے مذاکرات کے لیے ان کے چیمبر میں پہنچا۔ وفد میں چیف وہپ عامر ڈوگر، شہریار آفریدی، علی محمد خان اور ثنااللہ مستی خیل شامل تھے۔
علی محمد خان نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کے تمام دروازے بند کر دیے گیے ہیں، ہم اسپیکر سے بات کرنے آئے ہیں کہ وہ اس ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے اڈیالہ جیل جانا ہے ہمیں جانے سے نہ روکا جائے، یہ فسطائیت ہے بہت جلد ختم ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی وفد نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی گیٹ کی جانب روانہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو مین گیٹ پر روک لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی نفری گیٹ کے باہر اور اندر موجود ہے، پی ٹی آئی ایم این ایز عامر ڈوگر کی قیادت میں نعرے بازی کرتے رہے۔
پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ دو سال قبل پانچ اگست کے دن بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تھا، آج پی ٹی آئی کے کارکنان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں، آج ہم لوگ انصاف کے لیے در بدر پھر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی اپیل بھی نہیں سنی جا رہی، اپوزیشن قومی اسمبلی اور سینیٹ کو سزائیں سنا دی گئیں۔
انہوں ںے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی ایک تحریک کا نام ہے، ہم ہر ظلم کا مقابلہ نظریے سے کریں گے، آج ہم پارٹی ہدایات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے، ہمیں آج یہاں بلایا گیا تھا کہ احتجاج کریں، آج اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک لانے کی بات کی جو بعد میں پیش کردی گئی۔
علی محمد خان نے کہا کہ اس ملک میں سیاستدان کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں؟ اس وقت ملک میں دہشت گردی سمیت دیگر مسائل عروج پر ہیں، پارٹی کی ہدایت تھی کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کے پی ہاؤس پہنچ جائیں، آج ہماری تمام لیڈر شپ یہاں موجود تھی، آج کشمیر کے حق میں بھی ہم نے بات کی، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے بعد مقبوضہ پارلیمنٹ بن گیا ہے، ہمارے ممبران کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، پانچ اگست ہی کے دن ہی بانی پی ٹی آئی کو کیوں گرفتار کیا گیا، گزشتہ رات اسلام آباد میں اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ پارٹی نے کے پی سے اراکین پارلیمنٹ کو بلایا تھا، پارلیمان کو محصور کیا گیا ہے، یہ کون سا ظلم ہے جس میں اراکین پارلیمنٹ کو ذلیل کرنا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سے احترام کا رشتہ ضرور ہے مگر آج جو ہوا وہ ظلم ہے، اراکین پارلیمنٹ کو آفر کروائی گئی نہیں مانے تو سزائیں دے دی گئیں، وقت کا تقاضا یہ ہے بانی پی ٹی آئی سے بات کی جائے۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کیبنٹ گیٹ سے روانہ ہوگئے۔ علی محمد خان اور دیگر پارلیمنٹرین کابینہ گیٹ سے باہر چلے گئے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اراکین پارلیمنٹ کو اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس بانی پی ٹی آئی علی محمد خان پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے کہا کہ پولیس کی کے مطابق کے باہر کے ساتھ کیا گیا کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
امریکا میں ورک ویزا کے خواہشمندوں کیلئے بڑا جھٹکا، فیس میں بھاری اضافہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امریکا میں روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کو امیگریشن کو محدود کرنے کی نئی پالیسی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد کمپنیوں اور امیدواروں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں پر اس سے بھی زیادہ مالی بوجھ ڈالا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا سب سے زیادہ اثر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پڑے گا جو بڑی تعداد میں بھارت اور چین سے ماہرین کو ملازمت دیتی ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ویزا فیس میں اس بے تحاشا اضافے کے باعث کمپنیوں کو عالمی سطح پر بھرتیوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس سے قبل ایچ ون بی ویزا کے لیے درخواست فیس محض 215 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی تھی اور مخصوص مراحل میں یہ چند ہزار ڈالر تک جا سکتی تھی، مگر اب ایک لاکھ ڈالر کی مقررہ فیس نے کمپنیوں اور ملازمت کے خواہشمند دونوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف امریکا آنے والے ہنر مند افراد کے خوابوں کو دھچکا پہنچائے گا بلکہ امریکی ٹیکنالوجی صنعت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔