بھارتی میڈیا کو بھارتی سرکار نے ہی جھوٹا قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی جھوٹی اور غیر زمہ دارانہ صحافت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی نئی مہم چھیڑ دی۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور چینلز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے جنگی طیارے ایل او سی کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، اور پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
https://x.
بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے ANI نے ان دعوؤں کو فیک نیوز قرار دے کر خود بھارتی میڈیا کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ نہ کوئی غیر معمولی فضائی سرگرمی ہوئی، نہ کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ANI اور دیگر بھارتی ریاستی اداروں نے بھی واضح کر دیا ہے کہ میڈیا کی پھیلائی گئی خبریں محض افواہیں ہیں جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا مودی سرکار کے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ نے نہ صرف عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ خود بھارتی عوام میں بھی اس کے خلاف نفرت پیدا کی۔
https://www.wionews.com/india-news/pakistan-violates-ceasefire-along-loc-first-since-operation-sindoor-indian-army-responds-effectively-1754407513997
بھارتی میڈیا اب صرف ایک پروپیگنڈہ آلہ بن چکا ہے جو ریاستی جنگجو عناصر کے اشارے پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے جھوٹ پھیلاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا حال یہ ہے کہ اب اس کے اپنے ادارے اور عوام بھی اسے فیک نیوز سمجھتے ہیں اور بھارتی میڈیا اب سچ نہیں، صرف اپنے آقاؤں کا لکھا اسکرپٹ پڑھتا ہے۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، اور بھارتی میڈیا کا مقصد ایل او سی پر عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔