صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی عدالت کو مطلوب قابض صیہونی وزیراعظم کو امریکہ کیجانب سے روس کیلئے ثالث مقرر کر دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے عبرانی میڈیا نے مطلوب جنگی مجرم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ و روس کے درمیان حالیہ "لفظی کشیدگی" کے بعد انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے، اپنے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ثالثی کی ذمہ داری "نیتن یاہو" کو سونپی گئی ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا کہ جب امریکہ و روس کے درمیان وجود میں آنے والی لفظی کشیدگی، مبینہ طور پر، جوہری خطرات اور امریکی جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کی سطح تک جا پہنچی تھی۔ صیہونی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اسرائیلی ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا کہ نیتن یاہو کے دفتر نے حالیہ ہفتوں کے دوران روسی فریق کے ساتھ مختصر تعامل بھی کیا ہے جبکہ ان مشاورتوں کا مقصد، واشنگٹن و ماسکو کے درمیان تناؤ کو کم کرنے سمیت کئی ایک مسائل کو حل کرنا تھا۔

واضح رہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر حالیہ تنقید اور یوکرین میں جنگ کے تسلسل پر مایوسی کے اظہار کے بعد یہ کشیدگی مزید شدت اختیار کر چکی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

اقلیتوں کا قومی دن، نادرا کیجانب سے خصوصی رجسٹریشن مہم کا اعلان

ویب ڈیسک : نادرا  کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی رجسٹریشن مہم کا اعلان کردیا، جس کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر نادرا کی جانب سے خصوصی رجسٹریشن مہم تا 4 تا 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے نادرا نے جاری کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ ہر شہری کی طرح مساوی حقوق کے حقدار ہیں، براہ کرم اپنی شناختی دستاویزات کے اجراء یا تجدید کے لیے اپنے علاقے میں آنے والی نادرا موبائل وین یا قریبی نادرا تشریف لائیں‘۔ 

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کا ارادہ
  • ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر
  • صیہونی رژیم کے فوجی اور سیاسی اداروں میں اختلافات کی شدت بڑھنے لگی
  • مودی سرکار کا جنگی جنون: 224 کروڑ روپے کے ہتھیار خریداری معاہدے سے خطے میں کشیدگی کا خدشہ
  • 600 سابق اسرائیلی سکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ جنگ بندی کیلئے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
  • پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی ایران کا حق،پاکستان مؤقف کیساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
  • شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ
  • پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر
  • اقلیتوں کا قومی دن، نادرا کیجانب سے خصوصی رجسٹریشن مہم کا اعلان