پشاور، تھانے اور پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، ایک اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پشاور:
پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس پر دہشت گردوں کے سلسلہ وار حملے، سیکیورٹی فورسز نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے ناکام بنا دیے، جبکہ ایک حملے میں پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ حسن خیل پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے مورچہ سنبھالتے ہوئے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ابوبکر شہید جبکہ اہلکار ہارون زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کو پسپا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
فوری طور پر علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، اور اضافی نفری طلب کر کے علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب، پشاور کے علاقے ناصر باغ میں واقع سخی پل چوکی اور متنی میں واقع ادیزئی چوکی پر بھی دہشت گردوں کی جانب سے حملے کیے گئے، تاہم دونوں مقامات پر پولیس جوانوں نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی
سٹی 42 : پشاور میں پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پشاور میں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔