لاہور: باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق باسی کھانا کھانے سے متاثرہ 2 بچوں کا اسپتال لایا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود کھانا کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، اسپتال میں علاج کے دوران 11 سالہ آیان دم توڑ گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کھانا کھانے سے
پڑھیں:
کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔