پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا۔

روکے جانے پر اقبال آفریدی ناراض ہوگئے۔ کہا یہ توہین آمیز رویہ ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں ۔ سب ارکان کو بات کرنے کا موقع دیں ۔ باقی ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا،کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا سپریم کورٹ بار کا رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی کے اجلاس

پڑھیں:

سینیٹ میں اقلیتوں کی پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گا، سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اقلیتوں کا قومی دن، سینیٹ میں اقلیتوں کی پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو بھی پارلیمانی کاکس میں نمائندگی دی جائے گی، خواتین اور اقلیتوں کی فلاح ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی۔ چیئرمین سینیٹ نے اقلیتی برادری کے سینیٹرز کے مطالبے پر کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بطور وزیراعظم خواتین اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، شہید بے نظیر بھٹو نے اقلیتوں اور خواتین کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو خواتین کو بااختیار اور قومی اداروں میں شمولیت کے خواہاں ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اقلیتوں کے حقوق اور مساوی مواقع کے لیے پُرعزم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خواتین و اقلیتوں کے کوٹے میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایوانِ بالا میں اقلیتوں کو 4 فیصد نمائندگی دینے کی تجویز اعلیٰ فیصلہ سازی میں خواتین و اقلیتوں کو نمائندگی دینا ناانصافیوں کے ازالے میں مددگار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گا، سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی اور ہم آہنگی میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کثیرالثقافتی ملک ہے جہاں ہر عقیدے کے شہری ترقی میں شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جھڑپ، قیادت پر کمپرمائزکے الزامات
  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • احتجاج کی حکمت عملی؛ بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ، شہباز شریف ، مریم کی بھی شرکت : ضمنی الیکشن ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال
  • سینیٹ میں اقلیتوں کی پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ
  • نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال
  • ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، ہہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمی