لانکانگ-میکونگ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھایا جائے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی زیر صدارت ہونے والے لانکانگ میکونگ تعاون پر وزرائے خارجہ کے دسویں اجلاس اور چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی غیر رسمی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لانکانگ میکونگ تعاون چین، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے درمیان مشترکہ تعمیر، مشاورت اور اشتراک کے لیے ایک نئے علاقائی تعاون کا میکانزم ہے۔

رواں سال اس میکانزم کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین کو امید ہے کہ موجودہ اجلاس کے ذریعے وہ میکانگ ممالک کے ساتھ تعاون کی کامیابیوں کا جائزہ لےگا، کامیاب تجربات کا تجزیہ پیش کرے گا، میکانزم کے مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی کرے گا تاکہ خطے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے مزید استحکام اور نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی جس میں علاقائی صورتحال اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کاررائیوں سمیت مشترکہ تشویش کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’’شنگنس لمحہ‘‘: شائستگی کی فتح جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں: ٹیمی بروس ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے چین نے ایشیائی ممالک کی فاشزم کے خلاف جدوجہد کو فعال طور پر سپورٹ کیا ہے،عالمی سروے نتائج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لانکانگ میکونگ

پڑھیں:

پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا، روسی وزارتِ خارجہ کی تصدیق

ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربے کی تیاری سے متعلق حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ (TASS) کے مطابق، سرگئی لاوروف نے کہا کہ “5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران صدر پیوٹن کی ہدایت پر عمل جاری ہے اور نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔”

یہ حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

لاوروف نے مزید کہا کہ روس کو امریکہ کی جانب سے ٹرمپ کے حکم کی کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب، حالیہ ہفتوں میں روس اور امریکہ کے تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے میں ناکامی پر پیوٹن سے طے شدہ سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا اور روسی حکومت پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جو ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے 31 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ 33 سال بعد دوبارہ جوہری تجربات شروع کرے گا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ آیا یہ تجربات روایتی زیرِ زمین جوہری دھماکوں کی صورت میں ہوں گے یا نہیں۔

فلوریڈا روانگی سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:“آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا، ہم کچھ ٹیسٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کو فوراً جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے جو کہ چین اور روس جیسے حریف ممالک کے لیے ایک سخت پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ، ترکیہ اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس
  • چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
  • چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو جونگ گنی اور سیرا لیون کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 27ویں آئینی ترمیم متفقہ منظور، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
  • پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا‘ روسی وزارت خارجہ کی تصدیق
  •  افغان طالبان عبوری حکومت میں پاکستان مخالف لابی سرگرم ہے‘وزارت خارجہ
  • 27ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع
  • 27ویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل
  • پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا، روسی وزارتِ خارجہ کی تصدیق