بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دُکی: بلوچستان کے ضلع دُکی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن بھارتی انٹیلی جنس کی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گرد گروہ کے خلاف کیا گیا، جو علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جسے ممکنہ طور پر پاکستان کے اندرونی امن کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور علاقے میں دیگر دہشت گرد عناصر کی تلاش اور مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز الرٹ اور متحرک ہیں۔ ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں مزید کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اس مقصد کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دُکی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والی دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہماری جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ پاکستان کے پرامن مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فورسز کی کے لیے
پڑھیں:
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشگردو کو ہلاک کردیا۔(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر نشانہ بنے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔