City 42:
2025-06-29@21:04:42 GMT

شمالی وزیر ستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک :  خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی،ڈی سی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، عوامی مقامات پر تین سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

 شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور تمام داخلی خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا۔

انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ

سوات(اوصاف نیوز) صوبائی حکومت نے مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لیے دریائے سوات کے اطراف تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور تجارتی سرگرمیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق صوبہ بھر میں دریاؤں اور ندی نالوں میں تفریحی سرگرمیوں پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے۔ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریور بیڈزمیں جانے سے روکنے کے لیے بھرپورآگاہی مہم شروع کی ہے۔

ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور پبلک اعلانات کے ذریعے عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں اور مون سون کے دوران دریاؤں سے دور رہیں۔

انتظامیہ نے ایک بار پھر سیاحوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہدایات پرسختی سے عمل کریں اورکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو سنجیدگی سے لیں۔
18 سیاحوں کی ہلاکت کا معاملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سمیت 4 افسر معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں 30 جون کو کرفیو نافذ، مین شاہراہیں بند
  • ضلع رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ
  • شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
  • شمالی وزیرستان: کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
  • شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی
  • ضلع چاغی میں دفعہ 144 نافذ
  • دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ
  • پنجاب بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری سمیت کئی پابندیاں
  •  پنجاب بھر میں محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے تحت دفعہ 144 نافذ