وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پی ڈی ایم اے کا مون سون ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا،پنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24گھنٹے فعال رہے گا۔صوبے بھرمیں برساتی نالوں کی صفائی اوربارشی پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئرکردئیے گئے،پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کیلئےایس او پیز بھی  جاری کردئیے ہیں۔مریم نواز نے طغیانی کے پیش نظر نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کاٹاسک دیا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ ،ریسکیوسمیت دیگراداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنا فرض ضرور نبھائیں گے ۔مون سون کے دوران عوام حادثات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں،ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید گنز کا استعمال شروع

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔

اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔

اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے زرات کو صاف کیا جاتا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے یہ جدید مشینری چین، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

15 اینٹی سموگ گنز مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں جن کا اب باضابطہ استعمال شروع کر دیا گیا ہے، 5 اینٹی اسموگ گنز تیاری کے مرحلے میں ہیں۔

اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ پانی صاف کرنے کا نظام بھی منسلک ہے، 16000 لیٹر واٹر ٹینک کے ساتھ منسلک یہ اینٹی اسموگ گن فضائی آلودگی پر قابو پانے کے وزیراعلی مریم نواز کے مشن کی ایک اہم کڑی ہے۔

اینٹی اسموگ گنز سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، اینٹی سموگ گن 100 میٹر تک پانی کی پھوار فضا میں پھینک سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • وزیراعلی پنجاب  کا  دور دراز علاقوں میں  گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • آزاد کشمیر :حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں طے پانے والے معاہدے کا متن سامنے آ گیا۔
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم
  • سیلابی نقصانات کم کرنے کیلیے قلیل اور وسط مدت کے فریم ورک پر کام شروع
  • حماس کے انکار کے بعد امیر قطر کا ٹرمپ سے ہنگامی ٹیلیفونک رابطہ 
  • پنجاب، اسموگ کے خاتمے کیلیے جدید گنز کا استعمال شروع
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
  • لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلیے 90 روزہ ہنگامی ایکشن پلان تجویز
  • تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید گنز کا استعمال شروع