سرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)حکومت نی12ارب کی لاگت سیسرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔
(جاری ہے)
فی سکول کو 20 سے 25 لاکھ تک واٹرفلٹریشن پلانٹ کے لئے فنڈزدیئے جائیں گے،فلٹریشن پلانٹ سے علاقہ مکین بھی صاف پانی حاصل کرسکیں گے،سکول کے باہربھی صاف پانی کی فراہمی کے لئے نلکے لگائے جائیں گے،بہترپانی دستیاب ہونے پر 500فٹ بور کر کے عام فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔پانی کی کوالٹی خراب ہونے پر مہنگے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، واٹر فلٹریشن پلانٹ چلانے کے لئے سکولوں کو سولر ائزیشن پر منتقل کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایک ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلٹریشن پلانٹ جائیں گے
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔