ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔
دوسری جانب ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملے کے لیے امریکی انتظامیہ میں بحث جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا کو اُس وقت ہی حملہ کرنا چاہیے جب بنکر بسٹر بم فردو پلانٹ کو مکمل تباہ کرسکے۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق فردو پلانٹ تباہ کرنے کیلئے صرف ایک ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کافی ہوسکتا ہے۔
اسرائیلی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے فردو پلانٹ زمین کے نیچے 300 فٹ گہرائی میں ہے، تباہ کرنے کیلئے پہلے روایتی بموں سے زمین کو نرم کرنا پڑے گا ۔ اس کے بعد بی ٹو بمبار کے ذریعے ٹیکٹیکل جوہری حملہ کرنا پڑے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران اسرائیل کشیدگی: امریکا کا جنگ میں فوری شامل نہ ہونے کا اشارہ، ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے ایران اسرائیل کشیدگی: امریکا کا جنگ میں فوری شامل نہ ہونے کا اشارہ، ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے ٹرمپ کا ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبرکو مستردکر دیا ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں احتجاج، مظاہرین کا ٹرمپ سے جنگ میں نہ الجھنے کا مطالبہ اسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان وائٹ ہاؤس ایران کے کرنے کی
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں کی ملاقات
فائل فوٹو۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں نے کراچی میں ملاقات کی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق صدر پی پی بلوچستان سردار محمد عمر گورگیج، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ اور سیکریٹری اطلاعات پی پی بلوچستان ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجودتھے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے بلاول بھٹو کی جانب سے اعتماد پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں مضبوط سیاسی انفرااسٹرکچر ناگزیر ہے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کو یونین کونسل کی سطح تک مضبوط کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کو اجاگر کریں۔