کامسیٹس یونیورسٹی کا مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ حکومت پنجاب کے اشتراک سے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سکالرشپ پروگرام پسماندہ طلباء کو ایک معیاری ادارے میں عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی دے کر بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈائریکٹر CUI لاہور کیمپس نے یونیورسٹی کی تعلیمی برتری پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شعبہ ریاضی کو ایک بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسی نے پاکستان میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
مزید برآں، CUI کو 2025 کے انٹرڈسپلنری سائنس رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیز میں پہلا نمبر دیا گیا ہے جبکہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں یہ دنیا کی 601-800 بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہوئی ہے۔
نیز، یونیورسٹی کیمیکل انجینئرنگ کے شعبے میں قومی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، ڈاکٹر سرفراز نے یہ بھی بتایا کہ 22 فیکلٹی ممبران اور افسران کو ہلالِ امتیاز، ستارہِ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے قومی اعزازات سے نوازا گیا ہے، جو ادارے کے معیارِ تعلیم کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
شہر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم
صفدر علی، انچارج اسٹوڈنٹ سروسز سینٹر، نے لاہور کیمپس کی جدید ترین سہولیات پر زور دیا جو 185 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، 240 سے زائد پی ایچ ڈی کیلیفائیڈ فیکلٹی ممبران کے ساتھ یونیورسٹی ایک مضبوط تعلیمی ماحول فراہم کرتی ہے۔
دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے لیے ہوسٹل کی سہولیات بھی دستیاب ہیں جو تعلیمی تجربے کو بہتر بناتی ہیں، فال 2025 سیشن کے لیے تعلیمی اور سکالرشپ مواقع کھل چکے ہیں اور درخواستیں 17 جولائی 2025 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا
کامسیٹس یونیورسٹی اہل امیدواروں کو اس شاندار موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتا ہے، جس میں کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، بزنس اور سوشل سائنسز جیسے شعبوں میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف حکومت کے جامع تعلیم کو فروغ دینے کے مشن کے مطابق ہے، بلکہ CUI کے کردار کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک لیڈر کے طور پر مستحکم کرتا ہے، جو ایک روشن مستقبل کے لیے صلاحیت اور جدت کو فروغ دے رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں دنیا بھر میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی: آصفہ بھٹو
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کیلئے 8 رکنی سرچ کمیٹی قائم
وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تقرری مسابقتی اور شفاف عمل کے تحت میرٹ پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ چیئرپرسن کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرچ کمیٹی قائم کردی۔
واضح رہے کہ موجودہ چیئرپرسن کو دی گئی توسیع پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی جا چکی ہے۔ ایچ ای سی ایکٹ کے مطابق چیئرمین کو صرف ایک بار مدت میں توسیع دی جا سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی تلاش کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کریں گے۔
کمیٹی چیئرمین ایچ ای سی کے لیے موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے اور سفارشات پیش کرنے کی ذمہ دار ہوگی، تاکہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مؤثر قیادت اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اراکین میں وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، عارف سعید، سلمان اختر، سیکرٹری ایپکس کمیٹی جہانزیب خان، پرووسٹ، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر انجم ہلائی، پرووسٹ، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نسیم قیصرانی، سکریٹر ی وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کمیٹی کے رکن/سیکرٹری ہوں گے۔