کراچی‘ حیدرآباد اور میرپورخاص انٹربورڈ کے چیئرمینوں کے نام کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سہہ رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین کے لیے فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے کرنل (ر) علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے ڈاکٹر شجاع کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو تلاش کمیٹی نے 9 اضافی امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا جہاں چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ اور سیکرٹری کالجز شہاب قمر انصاری نے 9 امیدواروں کے انٹرویو کیے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔