سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا ڈیجیٹل کی جانب قدم، کلنک و اسپتالوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (SHCC) نے صوبے بھر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں اور ماہرین کے لیے رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے، اب ڈاکٹرز، کلنکس، اسپتال اور دیگر ہیلتھ کیئر ادارے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلا ت کےمطابق اس اقدام کا باضابطہ آغاز ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری “کلک” (CLICK) پروجیکٹ کے تحت سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (SBOSS) اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کے ساتھ کیا گیا۔ اس معاہدے کا مقصد صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو مؤثر، شفاف اور سہل بناتے ہوئے عوامی خدمت کو ڈیجیٹل سطح پر منتقل کرنا ہے۔
چیئرمین SHCC ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے اس پیش رفت کو “ڈیجیٹل دور میں عوامی خدمت کی فراہمی میں انقلاب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بغیر کسی رکاوٹ کے کارکردگی اور رسائی کو ممکن بناتا ہے۔
کلک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر بہزاد عامر میمن نے حکومتِ سندھ کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز کی جانب منتقلی کے وژن کو سراہتے ہوئے اسے صارف دوست اور شفاف نظام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
سی ای او SHCC ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے بتایا کہ بورڈ آف کمشنرز کی ہدایت پر ڈاکٹروں اور اسپتالوں کی رجسٹریشن کو خودکار بنانے کے لیے آن لائن پورٹل متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈی ایل اے کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مرزا علی حیدر نے نمایاں کردار ادا کیا، جس کے باعث یہ منصوبہ تیزی سے مکمل ہوا۔
ڈاکٹر احسن صدیقی نے SHCC کی ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے ERP سسٹم کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جو 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ فنڈنگ چیلنجز کے باوجود وہ باقی نظام کی تکمیل کے لیے پرامید ہیں۔
بی او سی کے رکن اور کمیٹی کنوینر ڈاکٹر مرزا علی اظہر نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانا ہے جبکہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں اور مریضوں کے حقوق کو یقینی بنانا بھی ان کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلتھ کیئر کی جانب
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے کم بیک کرنے والے کوانٹن ڈی کا63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹزکے 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18، ڈونوون فریرا 3، جورج لنڈا 2، لیزاڈ ولیمز 1اور جورن فورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔