وزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لیے سرچ کمیٹی بنادی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے پروسس کی منظوری دے دی اور اس سلسلے میں باقاعدہ سرچ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کے چیئرپرسن کے انتخاب کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا گیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اس کمیٹی میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بحیثیت کنوینر ہونگے جبکہ وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، عارف سعید، جناب سلمان اختر، جہانزیب خان، ڈاکٹر انجم ہلائی، ڈاکٹر محمد نسیم قیصرانی اور سیکریٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شامل ہیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے تلاش کمیٹی کی تشکیل اور اس نوٹیفکیشن کے اجرا سے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت میں مزید ایک سالہ توسیع کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
وہ اپنی تیسری مدت پوری کررہے ہیں جو ایک سال کے لیے دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل وہ ایک بار 2 سال اور ایک بار 4 سال کے لیے چیئرمین رہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اب تلاش کمیٹی تقرری کا طریقہ کار طے کرے گی جس کے بعد اس سلسلے میں اشتہار جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
—فائل فوٹو/جیو نیوز گریبسابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے حراست میں لیا گیا ہے۔
سردار عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سےخطاب کے لیے پہنچے تھے۔
ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء تا 14 اپریل 2022ء آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں۔