قومی ٹی20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائزز کی جانب سے مانگ بڑھنے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ آج (جمعرات) کو ہونا ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

پلئیرز ڈرافٹ سے قبل ہی سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

ادھر بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں آمد کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، کئی معروف فرنچائزز انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ

پڑھیں:

سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

لاہور:

سیکریٹری ماحولیات پنجاب صلوت سعید کی ہدایات پر سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں ای بائیکس کی تعداد 1248 تک پہنچ گئی، صرف اگست 2025 میں 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ای بائیکس کے استعمال سے شور، دھوئیں اور ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسکیم کے تحت شہریوں کو 5 گرین کریڈٹ کی سہولت حاصل ہے، جس کے تحت ای بائیک کی خریداری اور پروگرام کے ساتھ رجسٹر کروانے پر 50 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ یہ رقم براہ راست شہری کے بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ دوسری قسط کے 50 ہزار روپے کے اجرا کے لیے 6 ماہ میں 6 ہزار کلومیٹر چلانا لازمی ہے، جس کا ریکارڈ گرین کریڈٹ ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

ساجد بشیر کے مطابق ای بائیکس ماحول دوست اور کم اخراج والی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، جبکہ پروگرام کے ذریعے سالانہ ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔ پنجاب حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک صوبے کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل، امتحان کب ہوگا؟
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں کی رجسٹریشن
  • انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
  • غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ
  • پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف
  • چیٹ جی پی ٹی مقبولیت کھو بیٹھا، امریکا اور برطانیہ میں گوگل جیمینائی ٹاپ پر