پی آئی اے نجکاری کی دوسری کوشش میں پیشرفت، 8 اداروں سے اظہار دلچسپی موصول
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری کوشش میں پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے نجکاری کمیشن کے مطابق آج اظہار دلچسپی جمع کرانے کا آخری دن تھا، نجکاری کمیشن کو قومی ایئر لائن کیلئے 8 اداروں سے اظہار دلچسپی موصول ہوئی ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پانچ امیدواروں نے اہلیت کی دستاویزات بروقت جمع کرائیں، دستاویزات کا نجکاری کمیشن پیشگی معیار کے مطابق جائزہ لے گا۔
نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اہل امیدواروں کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نجکاری کمیشن کے مطابق
پڑھیں:
سول ڈیفنس کےرضاکاروں کو تنخواہ کیساتھ بقایاجات بھی ادا
طاہر جمیل:سول ڈیفنس کےرضاکاروں کی بالآخرسنی گئی،رضاکاروں کو اگست کی تنخواہ موصول ہو گئی۔
تنخواہ کیساتھ رضاکاروں کوجون کےبقایاجات اداکر دیئےگئے،رضاکاروں کو32ہزارتنخواہ اور8ہزاربقایا جات موصول ہوگئے۔
محکمہ شہری دفاع کےرضاکاروں نےتنخواہ و بقایا جات کی ادائیگی پراظہاراطمینان کیا۔