محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں، برطانوی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے "دماغ ٹھنڈا" رکھنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے "دماغ ٹھنڈا" رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری دے دی ہے، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی اخبار بلوم برگ اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام اور وفاقی اداروں نے ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ حملے کی تیاری کرلی۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے منصوبہ بندی کی منظوری دے دی ہے، مگر آخری فیصلہ روک رکھا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برطانوی وزیراعظم کے مطابق
پڑھیں:
برطانوی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے ملاقات، تعلیم، صحت اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو
— فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات تعلیم، صحت، خواتین کی فلاح و بہبود اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
کامران ٹیسوری نے برطانیہ کے غزہ سے متعلق مؤقف کو سراہا اور قومی ایئر لائن کی پرواز وں کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں اور ہزاروں ڈالرز ماہانہ کمانے کے قابل ہو چکے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اُمید کی گھنٹی پر آنے والے سائل کی فوری داد رسی کی جا رہی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیوز عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبے ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں گورنر سندھ کی اہلیہ اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا کہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد نے قائد اعظم کے تاریخی کمرے کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔