عدلیہ آزاد ہوئی تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جس دن ملک میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہو گئی، تمام جھوٹے مقدمات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔
جس دن عدلیہ آزاد ہوئی تمام کیسز ختم ہو جائیں گے۔ اِس مُلک کے اُوپر جو بیٹھے ہیں، جب وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگ لیں گے اور اُس راستے پر چل پڑیں گے جس کےلیے آئینی طور پر اُن کو رکھا گیا ہے تو مُلک بھی ٹھیک اور حالات بھی ٹھیک، علی امین گنڈا پور pic.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) June 19, 2025
انہوں نے کہا کہ اس ملک پر جو لوگ مسلط ہیں، جب وہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لیں گے، اور اس آئینی راستے پر چل پڑیں گے جس کے لیے انہیں مقرر کیا گیا ہے، تو نہ صرف ملک کے حالات بہتر ہوں گے بلکہ نظام بھی درست سمت میں چلے گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب تک آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور ادارے اپنی حدود میں نہیں رہتے، اس وقت تک بحران ختم نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:‘بل کو وکیلوں سے پڑھوا لیں’، منرلز بل کی حمایت میں علی امین گنڈا پور کی آڈیو ہدایت
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد یا بدیر عدلیہ کو مکمل آزادی حاصل ہوگی، اور ملک ایک بار پھر قانون، انصاف اور جمہوریت کی بنیاد پر کھڑا ہوگا۔
انہوں نے احتجاجی تحریک سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا اعلان ان شاء اللہ دوبارہ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاجی تحریک پی ٹی آئی تحریک انصاف علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک پی ٹی ا ئی تحریک انصاف علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔