بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کس چیز سے روکا؟ بڑی پیشرفت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میںعمران خان سےبہنوںکی کیا ملاقات ہوئی؟ اور بشری بی بی نے عمران خان کو کس چیز سے روکا ؟
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جیل میں عمران خان سے انکی بہنوں نے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی تعریفیں کرتے رہے اور سفارش کرتے رہے کہ علی امین گنڈا پور بڑا اچھا آدمی ہے جبکہ بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور کیخلاف بات کررہی تھی
جبکہ عمران خان نے کئی مرتبہ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بڑا سخت بیان دیتے دیتے بشریٰ بی بی نے عمران خان کو روک دیا کہ آپ بھی سخت بیان دے دیتے ہیں ایسا نہ کریں سخت بیان نہ دیا کریں۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کیخلاف سخت بیان سے روک دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات پر بھارتی اینکر پالکی شرما تلملا اٹھی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بی بی نے عمران خان کو
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوںگے۔
ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹبلشمنٹ سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے شاہ محمود قریشی کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی کو تمام تر معاملات کو حل اور درست کرنے کے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔
سابقہ قیادت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی، سابقہ قیادت نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔