عمران خان اب احتجاج کی قیادت خود کریں گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب وہ احتجاج کی قیادت خود کریں گے اور عمر ایوب پارٹی کی رہنمائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت مخالف تحریک 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے اور فی الحال (میرے خیال میں) حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے اور نہ حکومت نے کوئی رابطہ کیا ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ اداروں اور حکومت سے ناراضی کے باوجود ملک کے لیے عمران خان نے احتجاج مؤخر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی ملک گیر تحریک، احتجاج کب، کہاں اور کس طرح ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے ساتھ ہے، ماضی میں جب بھارت کے ساتھ جنگ شروع ہوئی تھی اس وقت بھی پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی تھی اور اب ایران اسرائیل جنگ کے باعث عمران خان نے احتجاج 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کیا ہے جبکہ محرم کے احترام میں بھی احتجاج نہیں کیا جا رہا تاہم اس کے بعد دوبارہ سے احتجاج شروع ہوجائے گا۔
جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں نہ حکومت سے کوئی امید ہے اور نہ ہی اداروں سے لہٰذا پہلے دن کی طرح اب بھی ہماری پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ احتجاج ہر صورت کرنا ہے۔
تحریک انصاف کے صوبائی صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ اس حکومت کو حق نہیں ہے کہ وہ بجٹ پیش کرے کیوں کہ حکومت کو عوام کی سپورٹ حاصل نہیں ہے اس وجہ سے یہ عوام کے مفاد میں بجٹ نہیں لے کر آتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اس حکومت کو لے کر آیا ہے یہ اسی کو خوش کرنے کے لیے بجٹ لارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پتا ہے کہ وہ عوام کی ووٹ سے تو اقتدار میں نہیں آ سکتے اسی لیے جس سے امید ہے کہ وہ انہیں دوبارہ اقتدار دلا دیں کے ان کو خوش کرنے کے لیے بجٹ تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف کیوں بنایا؟ علیمہ خان نے بتادیا
جنید اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے بجٹ پر پی ٹی آئی سے زیادہ سخت تقاریر کر رہے ہیں لیکن ہم اس وقت یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیا بھٹو کی پارٹی اصل میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے کیوں کہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی بجٹ یا ووٹنگ کا معاملہ آتا ہے پیپلز پارٹی شروع میں تقریریں کر کے پھر اپنے فائدے اٹھالیتی ہے اور ووٹ دے دیتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی احتجاج پی ٹی آئی احتجاج ملتوی جنید اکبر عمر ایوب عمران خان عمران خان اور احتجاجی جلسے.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی احتجاج پی ٹی ا ئی احتجاج ملتوی جنید اکبر عمر ایوب عمران خان اور احتجاجی جلسے جنید اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف پی ٹی ا ئی حکومت کو کے ساتھ کے لیے ہے اور
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔