data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 170ویں اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 8 اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دیں گئیں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کی تفصیلات مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے مرکزی کمیٹی روم میں بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 170 واں اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر لطاف علی سیال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ایچ ڈی ڈگریاں اینیمل نیوٹریشن، ایگرانومی، انسیکٹولوجی، اریگیشن اینڈ ڈرینیج، پلانٹ پیتھالوجی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور ویٹرنری فزیالوجی و بایو کیمسٹری جیسے اہم زرعی شعبہ جات میں آٹھ اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیںجن کا براہِ راست تعلق پاکستان کے زرعی نظام کی بہتری اور کسانوں کے معاشی حالات سے ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کا اصل مقصد وہ علم پیدا کرنا ہے جو زمین پر کام کرنے والے کسان کے لیے فائدہ مند ہو انہوں نے کہا کہ آج کے یہ پی ایچ ڈی اسکالرز صرف ڈگری یافتہ محقق نہیں بلکہ وہ قابل فخر سپاہی ہیں جو اپنے علم اور تحقیق کے ذریعے ملکی زراعت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری یونیورسٹی سے نکلنے والا ہر اسکالر دیہی ترقی، خوراک کی سیکیورٹی، اور زرعی پائیداری میں اپنا مثبت کردار ادا کرے اس موقع پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں اسکالر عزیز احمد نے چکن میں لپیس اور ایمولسیفائر کی شمولیت سے چربی کے استعمال پر تحقیق کی، جبکہ نظیر علی پنہور نے آبی تناؤ میں گندم کی جینیاتی خصوصیات کا مطالعہ کیا مس صنم کمبھار نے مکئی میں آئرن اور زنک کی بائیو فورٹیفکیشن کے ذریعے غذائیت میں بہتری پر تحقیق مکمل کی مختار عمر نے کپاس کی فصل کے کیڑوں کے خلاف حیاتیاتی کنٹرول ایجنٹس کے مؤثر استعمال پر کام کیا۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایچ ڈی

پڑھیں:

عبدالرحمن کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-15

 

کراچی (کامرس رپورٹر) اسمال ٹریڈرز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینئر عبدالرحمن خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے جنرل سیکرٹری وقار احمد خان ، سیکریٹری لا اینڈ آرڈر کاشف احمد ،ارکان صوبائی اسمبلی نجم مرزا، شارق جمال، معاذ محبوب، جمال احمد، عبدالباسط اور فوزیہ حمید نے بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، خصوصاً تجارت و صنعت کے فروغ، چھوٹے تاجروں کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور سندھ بالخصوص کراچی کے معاشی و سماجی حالات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔اس مو قع پرعبدالرحمن خان نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میںاپنا ایک مقام رکھتی ہے اور معیشت   کے مسائل کے حل کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اسمال ٹریڈرز ہر فورم پر فعال کردار ادا کرتی رہے گی ۔وقار احمد خان اور کاشف احمد نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، کاروباری ماحول کی بہتری اور قانون و امن کی مضبوطی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی‘ جس میں تمام شرکا نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے صوبے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کامرس رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ایران نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
  • سی پیک فیزٹو پاکستان کی صنعتی و زرعی خودمختاری کی بنیاد ہے،میاں زاہد حسین
  • چہل قدمی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، تحقیق میں نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • عبدالرحمن کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے ملاقات
  • تنزانیہ کی صدر  نے دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند، احتجاج جاری
  • چمپینزی بھی انسانوں جیسی سوچ رکھنے لگے: تحقیق میں انکشاف
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں