Daily Mumtaz:
2025-07-06@12:59:09 GMT

پنجاب کے اسکولوں میں28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

پنجاب کے اسکولوں میں28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں

پنجاب بھر میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 14 اگست تک بند رہیں گے۔

آج سے پنجاب میں اسکولوں کے اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کے ہوں گے۔

ہیٹ ویو کے باعث سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں آج سے گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ نو ڈہالہ ضریحِ اقدس کا تاریخی جلوس برآمد، لاکھوں عزادار شریک

جلوس کے پہلے مرحلے میں ضریحِ اقدس محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوکر گانگوٹی گراؤنڈ، کارواں کربلا روڈ، سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہوا۔ دوسرا پڑاؤ دن کے وقت منڈو کھبڑ سے شروع ہو کر روایتی راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ کربلا میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں، جو 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوتا ہے، ضریحِ اقدس کا جلوس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں ضریحِ اقدس کو نہر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ تاریخی نو ڈہالہ ضریحِ اقدس کربلا معلیٰ کا روایتی ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چار بجے ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے اس وقت روانہ ہوا جب شہر کی بجلی بند کرکے جلوس کا پرامن آغاز یقینی بنایا گیا۔ جلوس کے پہلے مرحلے میں ضریحِ اقدس محفل شاہ عراق کربلا سے شروع ہوکر گانگوٹی گراؤنڈ، کارواں کربلا روڈ، سینما روڈ سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام پذیر ہوا۔ دوسرا پڑاؤ دن کے وقت منڈو کھبڑ سے شروع ہو کر روایتی راستوں سے گزرتا ہوا دوبارہ کربلا میدان میں اختتام پذیر ہوا۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں، جو 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوتا ہے، ضریحِ اقدس کا جلوس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع شہداء قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوتا ہے، جہاں ضریحِ اقدس کو نہر کیا جاتا ہے۔

جلوس کے دوران شہر میں "یا حسینؑ" کی فلک شگاف صدائیں گونجتی رہیں، جبکہ عزاداروں کی بڑی تعداد کے باعث کئی افراد بے ہوش یا زخمی ہوگئے۔ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بے ہوش عزاداروں کو مختلف اسکاؤٹس اور رضاکار تنظیموں کے کیمپوں میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ جلوس کی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ شہر کی تمام اہم شاہراہیں، گلیاں اور محلے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے، جبکہ سکھر انتظامیہ نے روہڑی اور گردونواح میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی۔ پولیس اور رینجرز کے سیکڑوں اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیتے رہے۔ جلوس کی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • روہڑی میں ساڑھے چار سو سالہ نو ڈہالہ ضریحِ اقدس کا تاریخی جلوس برآمد، لاکھوں عزادار شریک
  •  عاشورہ‘ وفاقی حکومت کا 9 ‘ 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی حکومت کا عاشورہ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی حکومت کا عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
  • وفاقی حکومت کا یوم عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان
  • وفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی حکومت نے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • وفاقی حکومت نے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • 9 اور 10 محرم کو سرکاری چھٹی کا اعلان
  • گرمیوں میں انڈے کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟