واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے اور جدید میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم کے منصوبے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد امریکا کو بیرونی میزائل حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ نظام ان کی موجودہ مدت صدارت کے اختتام تک فعال کر دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران امریکی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایک جدید ترین دفاعی شیلڈ قائم کریں گے، اور آج یہ وعدہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندی عائد کردی

انہوں نے کہا کہ گولڈن ڈوم منصوبے پر مجموعی طور پر 175 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، جبکہ موجودہ دفاعی بجٹ بل میں اس نظام کے لیے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ اس منصوبے کی تمام تر تیاری، تیاری کا سامان اور ٹیکنالوجی صرف امریکا میں تیار کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ گولڈن ڈوم نظام کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں ہوں گے، جس میں سیٹلائٹ ٹریکنگ سسٹم اور اسپیس انٹرسیپٹرز شامل ہوں گے۔

یہ نظام نہ صرف زمین سے داغے گئے بلکہ خلا سے داغے گئے بیلسٹک، کروز اور ہائپرسونک میزائلوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پٹائی کے بعد امریکا کا نیا جیٹ طیارہ لانے کا عندیہ

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسپیس آپریشنز کے نائب سربراہ جنرل مائیکل اس میگا پروجیکٹ کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کینیڈا اس دفاعی نظام کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے، اور امریکا اس سلسلے میں کینیڈا کی تکنیکی معاونت کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی دفاعی ٹیکنالوجی اس وقت اسرائیل سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ جدید اور موثر ہے۔ ان کے مطابق گولڈن ڈوم مستقبل میں امریکی دفاعی حکمت عملی کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گولڈن ڈوم

پڑھیں:

ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جلد ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، چین اور روس کے ساتھ مضبوط مگر سخت تعلقات ضروری ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی مہنگائی پالیسی نے امریکی عوام کو تباہ کر دیا، بارڈر سکیورٹی مضبوط نہ کی تو مسائل سنگین ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، امریکی عوام تیار رہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، غزہ پر پالیسی بعد میں بیان کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو بڑی مصیبت میں پڑ سکتی ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے سابق دور حکومت میں دنیا زیادہ محفوظ تھی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی میں نئی شراکت داری، 250 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ٹرمپ کا دورہ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل
  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل
  • معاہدہ ہوگیا، امریکا اور چین کے درمیان ایک سال سے جاری ٹک ٹاک کی لڑائی ختم
  • ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی