ٹیکس دینے والوں کو سہولتیں دینگے، چوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں، ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کارووائی کی جائے گی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی چوری کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت مصنوعات کی نقل و حمل میں شامل گاڑیوں کو ای ٹیگ اور ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے براہ راست ٹریک کیا جائے گا۔ مزید برآں ای-بلٹی کا نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ ایف بی آر کے سسٹم پر جاری کی جائے گی۔ ملک کی تمام بڑی شاہراہوں اور شہروں میں داخلے کی جگہوں پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا جائے گا، اس اقدام سے سمگلنگ و سیلز ٹیکس چوری کا خاتمہ ہوگا اور عام شہریوں کو رکنے کی دقت سے نجات اور وقت کی بچت ہوگی، مذکورہ نظام سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ممکن ہو گی اور محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر درآمدات و برآمدات کی ڈیجیٹل و خودکار نگرانی کیلئے کسٹم ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نظام کو مقامی و بین الاقوامی ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا اور مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکس چوری و سمگلنگ کی روک تھام کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کی افرادی قوت کو نئے نظام سے روشناس کرانے کیلئے انکی تربیت کا مؤثر انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس نظام کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کسی ایک بڑے شہر سے اس کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔ سیمنٹ، ہیچریز، پولٹری فیڈ، تمباکو اور مشروبات کے شعبے میں سیلز ٹیکس کی نگرانی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ چینی کی صنعت پر نافذ کردہ نگرانی کے نظام کی طرح تمباکو، مشروبات، سٹیل و سیمنٹ کے شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کیلئے ایف بی آر اور معاون اداروں کے افسر و اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے تمام اقدامات کو جلد، مؤثر اور پائیدار طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایف بی آر اور اس کے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔شہباز شریف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء کے حالیہ بحران میں فعال سفارت کاری پر مصری صدر السیسی سے اظہار تشکر کیا اور مصر کے تعمیری کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں بھارت سے جنگ بندی مفاہمت برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے مصری صدر کی توجہ سندھ طاس معاہدے کی اہمیت کی طرف بھی مبذول کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بتایا گیا کہ کہ ایف بی ا ر کیا جائے گا ٹیکس چوری کرنے والے جا رہا ہے اجلاس کو کیا جا
پڑھیں:
پی ایم ٹی چوری کی کوشش کرنے والا ملزم شہری کی فائرنگ سے زخمی
کراچی:کیماڑی جنگل شاہ یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی ضیاء الدین اسپتال کے قریب جنگل شاہ یارڈ میں چوری کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کر دیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی ہونے والے ملزم کو جیکسن پولیس نے موقع پر پہنچ کر حراست میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق 4 مسلح ملزمان ایم ڈی یارڈ میں پی ایم ٹی چوری کر رہے تھے، ملزمان نے پی ایم ٹی اتار کر پول سے نیچے گرا دی۔
یارڈ منیجر نے ملزمان کو دیکھ کر للکارا تو انہوں نے منیجر پر فاٸرنگ کردی، یارڈ مینیجر نے بھی ملزمان پر جوابی فاٸرنگ کی جس سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گٸے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول برامد کیا گیا، گرفتار ملزم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، فوری طور پر ملزم کی شناخت نہیں کی جا سکی۔